• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے دن سے ہی گوادر کو حق دو دھرنا سنجیدگی سے لیا، مشیر داخلہ بلوچستان


بلوچستان کے مشیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے دن سے ہی گوادر کو حق دو دھرنا کو سنجیدگی سے لیا۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران ضیا لانگو نے کہاکہ ابتداء ہی میں گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان صاحب سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے19 میں سے 16 مطالبات اسی وقت مان لیے تھے۔

مشیر داخلہ بلوچستان نے اعتراف کیا کہ تمام مافیاز کو ایک دن میں کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں 2 ملزمان گرفتار ہیں، تحقیقات جاری ہے، ویڈیو اسکینڈل سےمتعلق کسی کے پاس شکایت ہے تو رابطہ کرے۔

تازہ ترین