• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی ویسٹ انڈیز سیریز میں شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کی سفارش

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونے کی خوشی ہے، لیکن شائقین کی اتنی کم تعداد دیکھ کر حیرت ہوئی، ان کی سفارش ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کر دیا جائے۔

وفاقی وزیر اسد عمر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آسٹریلیا اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کھیل، صحت اور سیکیورٹی کی بنیاد پر کرے گا تو ٹیم ضرور آئے گی  اور اگر کسی دوسری وجہ سے کوئی فیصلہ کیا تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بہت زیادہ بہتر ہے، پاکستان کے حالات کئی ممالک سے اچھے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہے، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میں بھی شائقین کو پوری اجازت دیں۔

اسد عمر نے اسٹیڈیم میں بہت کم تعداد میں شائقین کے آنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع بہت عرصے بعد آیا ہے، پی سی بی سے سفارش کریں گے کہ تماشائیوں کے لیے داخلہ فری کر دیں، پی سی بی اس سیریز سے پیسے بنانے کی فکر میں نہ رہے ۔

تازہ ترین