• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھ تیسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کون کون جائے گا؟ مومنہ مستحسن کا سوال

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کی عدم دلچسپی اور خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مومنہ مستحسن بھی بول پڑیں ۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر تیسرے ٹوئنٹی میں ساتھ چلنے والوں کی تلاش شروع کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’ آئیے اسے تبدیل کریں! کون میرے ساتھ 16 تاریخ کو کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے جانا چاہتا ہے؟ 

گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ، پاکستان سے باہر ویکسین کروانے والوں اور مقامی آن لائن بینکنگ نہ رکھنے والوں کو ٹکٹ خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اسے بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم نے گزشتہ روز کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی پر افسردگی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دکھائی نہیں دی جبکہ میچ کے لیے سو فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آ نے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین