• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سے پیاری تصویر نہیں ہو سکتی: حنا پرویز بٹ کا مریم نواز کی تصویر پر تبصرہ

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی تصویر پر تبصرہ کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی دلکش تصویر شیئر کی ہے جوکہ اُن کے بیٹے جنید صفدر کی بارات کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔

تصویر میں مریم نواز نے اپنے نواسے کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر نانی کی اپنے نواسے کے لیے محبت کو بیان کرتی نظر آرہی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ نون کی تصویر پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں سراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات میں ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ ہرا لہنگا زیب تن کیا تھا جس میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین