سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے2007ء میں بدسلوکی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی مختصرسماعت کی۔
بینچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس مقبول باقر، جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام نظرِ ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر رجسٹرار آفس کو ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے توہینِ عدالت میں آئی جی، ڈی سی، چیف کمشنر، ایس پی، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کو سزائیں سنائی تھیں۔
متعلقہ اہلکاروں نے سزاؤں کے خلاف نظرِ ثانی کے لیے درخواستیں عدالتِ عظمیٰ میں دائر کر رکھی ہیں۔