افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 4 میں ہونے والے دھماکے میں مذہبی اسکالر اور خطیب مولوی عبدالسلام عابد زخمی ہوگئے۔
مولوی عبدالسلام کا شمار طالبان کے مرکزی نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
واقعے میں مولوی عابد کے ساتھ گاڑی میں سفر کرنے والے دیگر 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک حالت نازک بتائی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی نماز کے بعد پیش آیا، کابل کے علاقے پروان سی ایریا میں میگنیٹک بم مذہبی اسکالر کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
افغان حکام نے دھماکے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ دھماکے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
مولوی عابد اس سے قبل بھی اسی طرح کے حملے میں زخمی ہوچکے ہیں۔