• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم کا ایک سین پاکستانیوں کیلئے ’خاص‘ ہے، رنویر سنگھ

فلم میں ایک بہت ہی ’خاص لمحہ‘ ہے جسے پاکستانی پسند کریں گے، فایل فوٹو
فلم میں ایک بہت ہی ’خاص لمحہ‘ ہے جسے پاکستانی پسند کریں گے، فایل فوٹو

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُن کی آنے والی نئی فلم 83 میں پاکستانیوں کو ایک سین بہت پسند آئے گا۔

رنویر سنگھ نے پریس کانفرنس میں ایک پاکستانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’ فلم میں ایک بہت ہی ’خاص لمحہ‘ ہے جسے پاکستانی پسند کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم اس طرح کے لمحات سے بھری ہوئی ہے جس سے ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی کے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔

فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین