• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: ندا خان

ملبوسات: عمران شیخ بائے ریڈ ایونٹ

آرایش: دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

مُلک کے دیگر شہروں میں توماہِ اکتوبر ہی سے موسمِ سرما کا آغاز ہوجاتا ہے، مگر کراچی میں ٹھنڈ آتے آتے آدھا موسم بیت جاتا ہے،لہٰذااہلِ کراچی محض چند ہفتے ہی گلابی جاڑوں کا حسن کشید کرپاتے ہیں۔ بہرحال، اِمسال بھی خاصی تاخیر ہی سے سہی، ماہِ دسمبر کے وسط سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوئیں توکراچی میں بھی جاڑےکے کچھ آثار دکھائی دیئے۔حالاں کہ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں سردی کا ریکارڈ توڑ سکتی ہیں۔ 

بہرکیف، اِن دِنوں چوں کہ سرما کسی شوخ و شنگ محبوبہ کا رُوپ لیے ہوئےہے،تو ہماری جانب سے سرد ہواؤں میں لِپٹے دِنوں اور یخ بستہ شاموں کی عین مناسبت سے ویسٹرن انداز کے کچھ نرم و گرم ملبوسات کا ایک انتخاب حاضرِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے، ڈینم ڈانگری کے ساتھ آف وائٹ فِرل پونچو کیسا پیارا لگ رہا ہے۔اِسی طرح ریڈ ریکزین جینز اورسُرخ اور نیلےکے کنٹراسٹ میں چیک پرنٹڈ فرنٹ اوپن شرٹ خوش گوار تاثر دے رہی ہے، تو ساتھ سیاہ فِرل کوٹ کا استعمال بھی نہایت عُمدگی سے کیا گیا ہے۔جب کہ سفید سیکوئنس ڈریس کے بھی کیا ہی کہنے،بیل باٹم ٹراؤزر کے ساتھ قدرے چھوٹی سیاہ جرسی پر سیکوئنس اَپرانتہائی خوش نُما لگ رہا ہے۔

ایک اور انداز میں سیاہ ویلویٹ جینز کے ساتھ سفید رنگ شارٹ جرسی وِد فُل سیلوز بہت اسٹائلش سا لُک دے رہی ہے، تو دوسری جانب ڈارک گرین کیمو فلاج پرنٹڈ جینز اورقدرے شارٹ سیاہ جرسی کے ساتھ کیمل رنگ لیدر جیکٹ کا انتخاب بھی لاجواب ہے، تو ڈینم ڈانگری کے ساتھ سیاہ لیدر جیکٹ بھی خُوب کِھل رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین