• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ فاسٹ بولر کپتانی نہیں کر سکتے، شاہین شاہ آفریدی


کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں کپتان کی حیثیت سے اپنی ٹیم کو اٹھانے کی کوشش کروں گا، یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ فاسٹ بولر کپتانی نہیں کر سکتے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے شروع سے عزت دی ہے، اعزاز کی بات ہے کہ جس ٹیم سے پی ایس ایل شروع کیا اس کی کپتانی کر رہا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ لاہور قلندرز کے لیے اچھا پرفارم کروں، لڑکوں کو آگے لے کر جاؤں گا، کپتانی اور بولنگ میں بہترین دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے اوپنر اچھے ہیں، مڈل آرڈر بہترین ہے، پی ایس ایل 7 کے لیے جہاں کوئی کمی تھی اسے بہتر کیا ہے ۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ فاسٹ بولر کپتانی نہیں کر سکتے، ماضی میں وسیم اکرم وقار یونس سمیت کئی فاسٹ بولرز کپتان بنے ہیں۔

تازہ ترین