• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست خارج


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نا اہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دی۔

عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے درخواست خارج کیئے جانے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکمِ امتناع ختم ہو گیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری عامر رحمٰن نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا، اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیر زادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تازہ ترین