• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیموں کو ہوٹل سےنکالنےکی انکوائری شروع کردی، رمیز راجا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کو ہوٹل سے نکالنے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات علم ہوا کہ کھلاڑیوں کو باہر نکال دیا گیا ہے تو افسوس ہوا، تحقیقات کررہے ہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے کیوں نکالا گیا۔

رمیز راجا نے کہا کہ پی سی بی کے بے شمار پلانز ہیں، پلانز پر عمل درآمد کیلئے کمرشل مضبوطی کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے اطراف خالی جگہ پر کلب ہاؤس اور فائیو اسٹار ہوٹل بنانا چاہتے ہیں جبکہ  11 سال کے بچے کو ٹیسٹ کرکٹر بنانے پر بھی کام کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی بے نظمی کی وجہ سے فائیو اسٹار ہوٹل نے ناردرن اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو باہر نکال دیا تھا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں تھری اسٹار ہوٹل منتقل کیا۔

تازہ ترین