• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی بے نظمی کا خمیازہ کھلاڑیوں کو بھگتنا پڑا

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی بے نظمی کا خمیازہ کھلاڑیوں کو بھگتنا پڑا۔

فائیو اسٹار ہوٹل میں بکنگ کنفرمیشن نہ کرانے سے فائنلسٹ ٹیموں ناردرن اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی رُل گئے، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں تھری اسٹار ہوٹل منتقل کیا۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ٹیموں کی بکنگ 22 تاریخ تک تھی جبکہ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 25 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر معیاری ہوٹل میں درکار تعداد میں کمرے نہ ملنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بہترین ممکنہ جگہ شفٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں میں پاکستان کے ٹاپ اسٹارز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری آ رہی ہے،کھلاڑیوں کو دو سے ڈھائی لاکھ روپے مل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا تھاکہ کھلاڑیوں کو فائیو اسٹارہوٹل میں ٹھہراتے ہیں ، جہاں پراچھا ماحول بنا ہوا ہے۔

تازہ ترین