کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کیس میں حکومتی یقین دہانی پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا، کیس کی سماعت کے دورا ن عدالت نے ریمارکس دیئے ہمارے سامنے روزانہ ہی لیاری ایکسپریس وے متاثرین کی درخواستیں آرہی ہیں، حکومت نے ایک ہفتے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی، عدالت نے 18 جنوری کو نوٹیفکیشن کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔