• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ٹرمپ کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار دیدیا

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُن کی جانب سے تصویر کھچوانے کے لیے منت سماجت کرنے کے بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان خود ساختہ ہے، ان کے اس بیان سے شدید مایوسی ہوئی، نہیں جانتی کہ امریکی صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیوں کرتے ہیں۔

اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر کو یاد رکھنا ہوگا کہ وہ اور اٹلی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔

خیال رہے کہ جی سیون سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اطالوی وزیراعظم نے اُن کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے منت سماجت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید