• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر پشاور کی نشست، PTI رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے


میئر پشاور کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے گورنر شاہ فرمان کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

ارباب محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا احتساب کیا جائے، گورنر کی ذاتی انا اور مفاد کے باعث پارٹی پہلے بھی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر پشاور کے لئے پی ٹی آئی کا امیدوار رضوان بنگش امپورٹڈ تھا، رضوان بنگش پیراشوٹ کے ذریعے گورنر شاہ فرمان اور ان کے حواریوں کی تجوریاں بھر کر میئر بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے میئر کی نشست کےلئے امپورٹڈ امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ارباب محمد علی نے پشاور میئر نشست کی ٹکٹ کے لئے پی ٹی آئی کو درخواست بھی دی تھی، وہ 2013 میں ٹاؤن تھری کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔

ارباب محمد علی کے بھائی ارباب شیر علی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

تازہ ترین