• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل، فوٹو فائل
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل، فوٹو فائل

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں کے ساتھ کرسمس امریکہ میں منائی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل مبینہ طور پر شاہی خاندان سے علیحدگی اور اپنے بیٹی لیلبیٹ کی پیدائش کے بعد ’اپنی کرسمس کی روایات تخلیق کرنے‘ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک ذرائع کے مطابق، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کرسمس کے موقع پر اپنی فیملی کو ترجیح دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس شاہی جوڑے کی کرسمس کی تقریبات ہر ایک کے لیے خاص ہیں، اور وہ اپنے نئے گھر میں اپنی کرسمس کی روایات بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیری اور میگھن نےجنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی خودمختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کیا تھا اور پھر 9 مارچ 2020 کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں 6 مئی 2019 کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب بھی استعمال نہیں کیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شاہی جوڑے کے ہاں 4 جون 2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔

شہزادہ ہیری نے اپنی بیٹی کا نام’لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹبیٹن۔ونڈسر‘ رکھا جوکہ اُن کی دادی ملکہ برطانیہ الزیبتھ دوئم اور  والدہ شہزادی ڈیانا کے ناموں کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین