• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہیری، میگھن کے کرسمس کارڈ کی 7 اہم باتیں، فوٹو فائل
ہیری، میگھن کے کرسمس کارڈ کی 7 اہم باتیں، فوٹو فائل

شہزادہ ہیری اورمیگھن نے2021 کا کرسمس کارڈ شیئر کردیا ہے، جسے دیکھتے ہی چند باتوں پر لوگ لازمی غور کریں گے۔

 شاہی جوڑے کے2021 کے کرسمس کارڈ غور طلب 7 اہم باتیں یہ ہیں؛

فوٹو ، اسکرین گریب
فوٹو ، اسکرین گریب 

1- شہزادہ ہیری کے جوتے

شہزادہ ہیری نے کرسمس کارڈ پر شائع ہونے والی تصویر میں جوتے نہیں پہنے ہوئے اگر آپ ان چیزوں پر غورکرتے ہیں تو آپ جانتےہوں گے کہ شہزادہ ہیری کی جوتوں سے نفرت افسانوی ہوتی جا رہی ہے۔ 

ایسا دراصل اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’جہاں اُنہوں نے پرورش پائی وہاں اُن کی زندگی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی‘۔

شہزادہ ہیری کی وہ بات دراصل اس حقیقت کی طرف اشارہ تھی کہ اُنہیں  انگلینڈ میں بہت زیادہ موزے پہننے پڑتے تھے۔

شہزادہ ہیری  خود کو فطری طور پر زمین سے کافی جوڑے ہوئے ہیں اور اُنہیں ہر وقت جوتے یا موزے پہنے رکھنا پسند نہیں ہے۔

اس سے قبل جب اس شاہی جوڑے نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا تو اس تصویر میں بھی شہزادہ ہیری نے جوتے نہیں پہنے ہوئے تھے۔

جبکہ دوسری جانب شہزادہ ولیم کے کرسمس کارڈ کو دیکھا جائے تو ان کی پوری فیملی نے کرسمس کی فیملی فوٹو میں جوتے پہنے ہوئے ہیں کیونکہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے شاہی اصولوں کے پابند ہیں۔

2- شہزادہ ہیری کی پھٹی ہوئی جینز

شہزادہ ہیری نے پھٹی ہوئی جینز پہنی ہوئی ہے، جبکہ اس سے پہلے  میگھن مارکل پھٹی ہوئی جینز پہننے پر تنقید کا سامنا کرچکی ہیں۔

3- آرچی کے کپڑے

کرسمس کارڈ کی تصویر میں آرچی کو دیکھ کر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ سائمن کوول کے روپ میں نظر آرہے ہیں اس تہوار کے حساب سے ہیری اور میگھن بیٹے کے لیے کسی اور اچھے لباس کا انتخاب بھی کرسکتے تھے۔

4- لیلی کی مسکراہٹ

شاہی خاندان کی ننھی پری  لیلبیٹ ڈیانا کی معصوم سی مسکراہٹ دیکھنے والوں کی توجہ ضرور حاصل کرے گی۔

5- فوٹوگرافر ’HSH - الیکسی لوبومیرسکی‘

کرسمس کارڈ کے لیے ہیری اور میگھن کی فیملی کی یہ تصویر اسی فوٹوگرافر ’الیکسی لوبومیرسکی‘ نے بنائی ہے، جنہوں نے اس شاہی جوڑے کی شادی اور منگنی کی تصاویر بھی کھینچی تھیں، اور انہیں برطانوی  شاہی خاندان سے تعلق کی بدولت انہیں باضابطہ طور پر شاہی خاندان کا خطاب (His Serene Highness) بھی ملا ہوا ہے۔

6- تصویر پر ’ہیپی ہولی ڈے‘ لکھنے کا انداز 

کرسمس کارڈ پر’ہیپی ہولی ڈے‘ ایک خاص انداز میں لکھا گیا ہے کہ کچھ الفاظ شاہی جوڑے کی فیملی فوٹو کے اوپر آرہے ہیں۔

7- کرسمس کارڈ پرخصوصی پیغام 

اس سال، 2021، ہمارے ہاں بیٹی، لیلبیٹ کی پیدائش ہوئی‘۔ 

اس پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’آرچی نے ہمیں 'ماما' اور 'پاپا' بنایا، جبکہ لِلی نےہمیں ایک خاندان بنایا، جیسا کہ ہم 2022 کے منتظر ہیں، ہم نے آپ کی طرف سے کئی تنظیموں کو عطیات دیے ہیں جو خاندانوں کی عزت اور حفاظت کرتی ہیں،  ان لوگوں کی جو افغانستان سے یہاں منتقل ہو رہے ہیں اور ان امریکی خاندانوں کو جنہیں چھٹی (Paid Leave) کی ضرورت ہے۔‘۔


تازہ ترین