• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیساکھیاں ہٹیں تو یہ حکومت ایک روز نہیں چل سکتی، شاہد خاقان عباسی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب بے ساکھیاں ہٹیں گی تو یہ حکومت ایک روز نہیں چل سکتی۔ 

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو بات بھی ہوتی ہے پارٹی کی مشاورت سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ اقتدار میں حصہ چاہیے، نہ ہم مفاد ڈھونڈتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلے، ہم ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دینے کو کچھ نہیں، ہم کیا کسی کو کچھ دے سکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم آئین کے اندر رہ کر ہر بات ہوسکتی ہے، حکومت عددی اکثریت کی بنیاد پر بل پاس کرتی ہے۔

نئے چیئرمین نیب سے متعلق انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے سامنے آنیوالے 2 ناموں میں سے ایک درست نہیں۔

اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی، انہوں نے بتایا حکومت کی طرف سے چیئرمین نیب کے لیے کوئی نام نہیں بھیجا۔

تازہ ترین