• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ آرٹیکل 140A کی درخواستوں کی جلد سماعت کرے، اپوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آئین سے انحراف کرتے ہوئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ میں غیر قانونی ترامیم کی ہیں،متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے آئین کے آرٹیکل 140Aسے متعلق دائر درخواستوں کی جلد سماعت کی اپیل کی ہے۔ ایم کیو ایم کے ڈ پٹی کنوینر کنور نوید جمیل اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر جمع ہوئے۔ اس موقع پرکنور نوید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ ایک اعلیٰ ترین اور آزاد ادارہ ہے، جسکی اپنی مصروفیات ہیں، لیکن ہم بصد احترام چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کے آرٹیکل 140Aکے تحت دائر درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائیں، جسکے پٹیشنرکنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے آئین سے انحراف کرتے ہوئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ میں غیر قانونی ترامیم کی ہیں، جس پر ہماری آئینی درخواست سپریم کورٹ کے روبرو زیر التواء ہے، ہم اسکی جلد سماعت کی سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں۔

تازہ ترین