• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاد کی نایابی، فی ایکڑ 10من پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے، حمزہ شہباز


پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ملک میں کھاد کے بحران کو سنگین قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کھاد کی نایابی سے فی ایکڑ پیداوار 10 من تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو غذائی قلت کا سامنا ہے، پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں میں کسان کو بلیک پر بھی کھاد نہیں مل رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ کسان چھوٹا ہو یا بڑا سب کی کمر میں خنجر گھونپ دیا گیا ہے، یوریا کھاد کی بوری 2500 روپے میں اور ڈی اے پی 10 ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی بوائی 90 فیصد سے زائد مکمل ہوچکی ہے ایسے میں کھاد مافیا کو کھلی چھٹی دینے والی حکومت مجرمانہ طرز عمل کی مرتکب ہے۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک کو گیس بحران، تاریخی مہنگائی کے بعد غذائی قلت کا تحفہ بھی دینے جا رہی ہے۔

تازہ ترین