• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف آئیں نہ آئیں کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے کہ وہ آرہا ہے وہ جارہا ہے، نواز شریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر پارٹی کہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے، اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم منتخب حکومت کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی شہر میں قبضہ گروپ کو طاقتور نہیں ہونے دیا، شہر میں کسی بدمعاش کو سر اٹھانے نہیں دیا، ہم نے درخواست کی ہے کہ مارچ کے لیے 30 مارچ کر دیں بہت اہم مہمان آ رہے ہیں۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ کچھ نہیں ہونے والا، عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے، الیکشن جیت اور ہار کا نام ہے، ہم تحریک انصاف کےوہ اتحادی ہیں جو ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آنا ہے تو آؤ میں شیخ ہونے کے باوجود اپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں،امید ہے کہ پانچویں سال میں عمران خان مہنگائی ختم کردیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ منی بجٹ 12 کو ہو یا 15 کو کوئی قیامت نہیں آنی ، منی بجٹ پاس ہوجائے گا،عمران خان کا یہی ایجنڈا ہے کہ لوگوں کی غربت ختم ہو۔

انہوں نے بتایا کہ یوم پاکستان پر جے ٹین طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگا۔

تازہ ترین