• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں نوجوانوں کے ذریعے ٹیک کمپنیاں شروع کریں، عمران اسماعیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیک بزنس کامیابی کی جانب گامزن ہے، چاہتے ہیں کہ ہم یہاں نوجوانوں کے ذریعے ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔

جامعہ کراچی میں اسٹارٹ اپ اور نئےآئیڈیاز کاصوبائی سطح پر مقابلہ ہوا،  اختتامی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی۔

گورنر سندھ  نے اس موقع پر کہا کہ پروگرام میں 14ہزار بچوں نے حصہ لیا ، پاکستان کو دیکھیں تو کریم کامیاب ماڈل رہا،  دراز اور زمین ڈاٹ کام بھی کامیاب رہے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں نئے بزنس اور نئے آئیڈیاز پر جانا ہے، یہ نوجوان نسل کرسکتی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیسلہ لانچ ہوئی تو کار مینوفیکچررز نے اس کا مذاق اڑایا، اب اس کا کوئی مذاق نہیں اڑا رہا کیونکہ وہ کامیاب ہورہا ہے۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے۔

تازہ ترین