• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ایس اے نے کھلے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بچالیا


پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے کھلے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچالیا۔

پی ایم ایس اے ترجمان کے مطابق میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRCC) پاکستان کو ایک ماہی گیری کشتی ’السیف‘ رجسٹریشن نمبر: 21519-B کی طرف سے پریشانی کی کال موصول ہوئی جو کہ مشینری خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں پھنسی ہوئی تھی۔

ایم آر سی سی نے فوری طور پر فاسٹ رسپانس بوٹ (ایف آر بی) کو رپورٹ شدہ پوزیشن کراچی سے جنوب کی طرف روانہ ہونے کی ہدایت دی۔

جس کے ساتھ مطلوبہ ڈی فلڈنگ پمپس، ٹوئنگ کے انتظامات، زندگی بچانے اور ابتدائی طبی امداد کا سامان تھا۔

متاثرہ کشتی کو پی ایم ایس اے کی فاسٹ رسپانس بوٹ ایف آر بی کے ذریعے بحفاظت کراچی پہنچادیا گیا۔

تازہ ترین