• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم میں ملوث افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا فیصلہ


پولیس سے بھی ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کی لسٹیں طلب کرلیں۔فوٹو: فائل
پولیس سے بھی ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کی لسٹیں طلب کرلیں۔فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جنسی جرائم میں ملوث افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا فیصلہ ہے، پولیس سے بھی ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کی لسٹیں طلب کرلیں۔

اینٹی ریپ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ڈائریکٹر آپریشنز سائبر کرائم بابر بخت قریشی نے ملک بھر میں سائبر کرائم آفیسر ز کو سیکس اوفینڈرز (جنسی جرائم میں ملوث افراد) کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت ہے۔

بابر بخت قریشی کےمطابق ریپ کےعادی، چائلڈ پورنوگرافی اورخواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والےملزمان کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا، ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو عدالتوں سےسزائیں دلوانے میں مدد ملےگی۔

عادی ریپسٹ کے علاوہ بلیک میلنگ میں ملوث خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ڈیٹا چند روز میں اکٹھا کرلیا جائےگا۔

تازہ ترین