• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،دکانوں سے باہر تجاوزات پربیشتر افراد گرفتار

پشاور (وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے دو دنوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا۔پشاور میں تجاوزات مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا میگا آپریشن جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحریم شاہ اور پی ڈی اے افسران کے ہمراہ جمرود روڈ پر کارخانو کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم نے قصہ خوانی بازار، خیبر بازار اور اشرف روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے ٹاؤن فور انتظامیہ کے ہمراہ باغبانان کے علاقے میں نہر کے کنارے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے شاہین ٹاؤن کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے شاہ عالم بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے فقیر آباد کے علاقے میں دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف خان نے صدر کے بازاروں میں دکانوں سے باہر سامان رکھنے/ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائیوں کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں دکانوں سے باہر سامان رکھنے/ تجاوزات قائم کرنے اور فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے پر مجموعی طور پر 116 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے تمام انتظامی افسران کو دکانوں سے باہر سامان رکھنے / تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین