• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اور مضر صحت رنگوں کے استعمال پر گڑ گھانی کو سیل کردیا گیا

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے چینی اور مضر صحت رنگوں کے استعمال پر گڑ گھانی کو سیل کردیا۔ یونٹ سے بڑی مقدار میں غیر معیاری گڑ کو ضبط کرلیا گیا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ انسپکشن کے دوران کئی دیگر گڑ گھانیوں کو صفائی کے حوالے سے ورننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ بنوں میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے لکی گیٹ اور نعمت منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے صفائی کی نہایت ابتر صورتحال پر بیکری یونٹ کو سیل کردیا، ڈیری شاپ میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران دو پاپس فیکٹریز پر ناقص صفائی پر جرمانے عائد کئے گئے۔جبکہ کئی دیگر کو لائسنس اور اپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ بنوں کے علاقے چار بجلی چوک بازار میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران مختلف ملک شاپس،جنرل سٹورز،ہوٹل اور پکوڑے شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ مختلف جنرل سٹورز کو بایکسپائر اشیاء رکھنے پر جرمانہ کیا گیا اور زائد المعیاد اشیاء ضبط کئے گئے۔ کوہاٹ کے علاقے میاں گان کالونی میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کی چیکنگ کی گئی۔ کئی دکانوں سے چائے، مصالحہ جات اور دودھ کے سمپلز لے کر ان کا معائنہ کیا گیا۔ کاروباری حضرات کو صفائی کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔ مردان شریف آباد میں ممنوع اشیاء خوردنوش رکھنے پر ایک دکان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ خوراک سے وابستہ افراد کے لئے تربیت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ ضلع خیبر میں مختلف ریسٹورنٹس اور نان شاپس میں کام کرنے والے افراد کے لئے فوڈ سیفٹی لیول ون کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی گئی۔۔
پشاور سے مزید