• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں اینٹی بائیوٹک کا غیر ضروری استعمال

پشاور(وقائع نگار)ملک بھر سمیت خیبر پختونخوا میں اینٹی بائیوٹک کے غیر ضروری استعمال سے مختلف بیماریاں سامنے آنے لگیں جبکہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال سے ہزاروں اموات ہو رہی ہے خیبر پختونخوا میں زیادہ تر لوگ اینٹی بائیوٹک ادویات از خود خرید کر استعمال کرتے ہیں جس کے باعث انکی زندگیاں خطرے میں پڑ ھ جاتی ہیں، صوبہ کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز بھی بغیر تحقیق کے مریضوں کو انٹی بائیوٹک تجویز کر کے انکی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اس سلسلے کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اور لوگوں میں آگاہی مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارپشاور جنرل ہسپتال میں ہفتہ انٹی بائیوٹک منانے کے حوالے سے ماہر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عثمان اور ای این ٹی سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹرذاکر اللہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہیں بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر ادویات کو ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر استعمال کرنے کا رواج ہے۔
پشاور سے مزید