• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر حل اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرپشاور

پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ نے بدھ کو پشاور کے دیہاتی علاقے وڈپگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیعہ جبین، ریونیو سٹاف سمیت ضلعی محکموں کے افسران،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج وڈپگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔کھلی کچہری میں شکایت کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیا دہ ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جا ئے جبکہ علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور سوئی گیس کا پریشر بحال کیا جائے۔ انھوں نے شکایات کی کہ علاقے میں دکانداروں اور اکثر لوگوں نے تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے کی سڑکوں اور نالیوں کو مرمت کیا جائے۔
پشاور سے مزید