پشاور( خصوصی نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کو خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر اور نعمت اﷲ کوجنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا۔اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن جنرل کونسل کا اجلاس منعقدہوا جس میں صوبے کے تمام ڈویژنوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں ہارون رشید سینئر نائب صدر، زاہد خان ، خالد حبیب اور علینہ ریاض نائب صدور ، نوید الرحمٰن، عزیر علی شاہ اور نازش علی ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ، وسیم افضل فنانس سیکرٹری ،محمد عمر ، صبغت اﷲ، محمد آصف خان اور ناصر علی ایگزیکٹوکونسل کے ارکان شامل ہیں۔اجلاس میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی طرف سے ذوالفقار بٹ ،خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے امجد خان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کی طرف سے جعفر شاہ نے بطور آبزرور شرکت کی۔ نومنتخب صدر سید عاقل شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ریسلنگ کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے