پشاور (خصوصی نامہ نگار) خواتین سہولت ڈیسک کے سٹاف کیلئے معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکشن سید سعادت جہان نے سٹاف کو خواتین کے برابر حقوق کے حصول کیلئے معلومات تک رسائی کے قانون کے استعمال پر ٹریننگ دی۔ سید سعادت جہان نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون استعمال کرکے خواتین اپنے بنیادی حقوق کے حصول کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ اس قانون کا استعمال کرکے خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھا سکتی ہیں جس سے معاشرے میں نہ صرف برابر شہری ہونے کا تصور پروان چڑھتا ہے بلکہ سرکاری وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ خواتین سہولت ڈیسک (وومن فیسیلیٹیشن ڈیسک) لوکل گورنمنٹ اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفسز میں قائم کی گئی ہیں۔ جس میں سوات، کوہاٹ، خیبر اور مہمند شامل ہیں۔ اس ٹریننگ کا مقصد خواتین سہولت ڈیسک کے سٹاف کی استعداد کار کو بڑھانا تھا کہ وہ آر ٹی آئی اور خواتین کے حقوق کے حصول میں اس کے کردار سے متعلق خواتین کی رہنمائی کرے۔