• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 52 کروڑ کی منشیات پکڑلی


خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرکے 52 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی۔

کسٹم پشاور کے حکام کے مطابق خیبر میں کارروائی کے دوران 52 کلو آئس اور ہیروئن برآمد کی ہے، جس کی مالیت 52 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے کر ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کسٹم پشاور کے مطابق ٹرک افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید