• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاقان اور سبینہ نے نکاح کرلیا، تصاویر کا چرچہ

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فوٹوز ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس نوبیاہتا جوڑی نے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اسی جوڑی نے اپنے نکاح کا اعلان کیا اور تقریب کی تصاویر شیئر کیں، تقریب دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں کھلی فضا میں منعقد ہوتی دکھائی دی۔

تصاویر میں سادہ مگر خوشگوار اور جشن کا سماں نظر آیا، جہاں سجاوٹ کے لیے غباروں اور ایک قدیم طرز کی گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔

خاقان شاہنواز نے آف وائٹ روایتی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ نفیس کڑھائی دار کوٹ شامل تھا، جبکہ دلہنیا سبینہ نے بھی دلہے کی میچنگ کرتے ہوئے آف وائٹ روایتی مگر رفلڈ غرارے کا انتخاب کیا، جس پر سنہری کندن ورک کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے انداز کو ہاتھ سے تیار کردہ دوپٹے کے ساتھ مکمل کیا، جس کے کناروں پر ڈسٹی روز اور سنہری کڑھائی نمایاں تھی۔

بالوں کو سبینہ نے قدیم طرز کے بھاری جوڑے (بن) میں سنوارا، جبکہ بھاری زیورات کا انتخاب کیا گیا، جو مجموعی طور پر ایک دوسرے سے غیر ہم آہنگ دکھائی دیتی تھی۔ قابل ذکر بات ہے کہ اداکارہ نے دو مختلف ڈیزائن کے چوکر پہنے، جن کے ساتھ متضاد بالیاں اور ٹیکا شامل تھا۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو دلہن کا یہ انداز، خصوصاً ناقص ڈیزائن کے رفلڈ غرارہ زیر بحث آگیا۔

سبینہ سید کا کسٹم میڈ رفلڈ غرارہ صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پر تنقید و ٹرولنگ کی زد میں آ گیا ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2025ء میں جوڑے نے انسٹاگرام پر پنجابی ملبوسات زیب تن کر کے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

سبینہ سید نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز 2017ء میں کیا اور وہ مقدر، یقین کا سفر سمیت دیگر ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

خاقان شاہنواز نے 2023ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور وہ یونہی، سکون، مائی ڈیئر سنڈریلا سمیت مختلف ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید