• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری


کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ رات اور صبح میں متعدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، ملیر، صفورہ، حب، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی کے مختلف علاقوں مین بوندا باندی ہوئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

رات اور صبح میں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، کل دوپہر میں بارش رک جائے گی، جبکہ کل رات سے 7جنوری کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اب تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس فیصل اور گلشن حدید میں 2، 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر ایک اعشاریہ 8، ایئرپورٹ پر ایک اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید