• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور مری میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، سیاح بھی موسم کا مزہ لینے کے لیے ان علاقوں کا رخ کرنے لگے۔ 

پنجاب میں بھی ابر رحمت برس رہا ہے، جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

سرد موسم میں مری کی سڑکوں پر ٹریفک جم گیا ہے، دیگر بالائی علاقوں میں بھی سیاح دلکش مناظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے سندھ والوں کو بھی بارش کی خوشخبری دے دی ہے۔

لمبی سڑک اور چاروں طرف برف ہی برف، کہیں دور نہ جائیں خوبصورت اور دل فریب مناظر دیکھنے پاراچنار جائیں، مناظر ایسے کہ سیاح بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

چترال، لواری ٹنل، اپر اور لوئردیر، سوات، مالم جبہ اور کالام ہر جگہ سیاحوں کے استقبال کے لیے راہ میں برف بچھی ہے۔

کشمیر جنت نظیر، کہیں بارش اور کہیں ہے برفباری، پہاڑوں پر برف، گھروں کی چھتوں پر برف، سڑکوں پر برف، ہر جگہ برف ہی برف ہے۔

گلگت بلتستان کے پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے ہیں، شہروں میں ابر رحمت برس رہی ہے۔

ادھر بلوچستان میں زیارت، کان مہتر زئی، کوژک ٹاپ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے رش نے موسم کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو بھی جمادیا ہے۔

پنجاب میں بارش نے سردی کو مزید بڑھادیا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ بارش زراعت کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید