• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم ظالمانہ اقدامات پر عمل نہیں ہونے دے گی، کنور نوید


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے ظالمانہ اور لوٹ مار پر مبنی بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کیا، ایم کیو ایم ظالمانہ اقدامات پر عمل نہیں ہونے دے گی۔

انھوں نےیہ بات کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بنارس چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہی۔ سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کنور نوید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون پر ایم کیو ایم پاکستان اور شہری سندھ کا احتجاج پر پورے سندھ میں پھیلنے جارہا ہے۔ احتجاج میں تمام قومیتوں کے افراد شامل ہیں، کراچی کے عوام اپنے صوبے کے قیام پر مجبور ہوتے جارہے ہیں۔

کنور نوید جمیل نے کہا کراچی کی ترقی میں پشتون برادری کا بڑا کردار ہے، لوگوں کا مطالبہ ہے ان کو پینے کا صاف پانی میسر ہو، سڑکوں کی تعمیر اور  اسپتالوں کا قیام کراچی کا حق ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ شہری سندھ کے مسائل حل نہ ہوں، متعصب صوبائی حکومت کراچی کے نوجوانوں کو روزگار تک دینا نہیں چاہتی۔

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے ظالمانہ اور لوٹ مار پر مبنی کالا قانون سندھ پر مسلط کیا، ایم کیو ایم پاکستان ظالمانہ اقدامات پر عمل ہونے نہیں دے گی۔

قومی خبریں سے مزید