• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کے بھائی اداکار سلمان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فوٹو، سلمان سعید انسٹاگرام
فوٹو، سلمان سعید انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سلمان سعید نے اپنے گھر آئی ننھی پری کی آمد کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔


انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اللّٰہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

سلمان سعید نے بیٹی کا نام عائرہ سلمان سعید رکھا ہے ۔

خیال رہے کہ سلمان سعید ستمبر 2020  کو علینا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

سلمان سعید کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی جن میں اداکار عدنان صدیقی، احمد علی بٹ، عمران اشرف اور واسع چوہدری شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید