• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اومی کرون ہونے سے فرق نہیں پڑتا: اسد عمر

ڈاکٹر فیصل سلطان اور اسد عمر —فائل فوٹو
ڈاکٹر فیصل سلطان اور اسد عمر —فائل فوٹو

ملک میں کورونا وائرس کی وباء کنٹرول کرنے کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ اومی کرون ہو گیا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے، مگر اتنا مہلک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن لازمی کرائیں، پاکستان میں بھی اومی کرون کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے مگر خطر ناک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے چند ہفتوں میں جنوبی افریقہ میں اومی کرون کیسز کی تعداد 25 ہزار ہو گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اومی کرون کے کیسز کا امریکا میں 92 فیصد اور برطانیہ میں 134 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین کروانے والے اومی کرون سے کم متاثر ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن کو ویکسین لگوائے ہوئے 6 ماہ ہو گئے، وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی اقسام میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں اومی کرون کے مجموعی کیسز 350 سے تجاوز کر چکے۔

قومی خبریں سے مزید