• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی سے کرسچن ٹرنر کی ملاقات


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم بنانے میں برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری چاہتا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کے فروغ میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

قومی خبریں سے مزید