• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں برڈ فلو انسان کو لگ گیا، عوام کو خطرہ انتہائی کم، حکام


برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہاں برڈ فلو انسان کو لگ گیا ہے، جنوب مغربی انگلینڈ کا رہائشی برڈ فلو میں مبتلا ہوگیا۔

حکام کے مطابق اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، یہ شخص بیمار یا مردہ پرندے سے متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص سے برڈ فلو آگے نہیں پھیلا، تاہم اس کے قریبی رابطوں پر نظر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص فی الحال ٹھیک ہے اور اس نے سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے، عوام کو خطرہ انتہائی کم ہے۔

صحت سے مزید