لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی، پی ٹی وی اور اے آر وائے کے جواب پر جیو سوپر کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
عدالت عالیہ میں جسٹس شاہد وحید نے سرکاری ٹی وی اور اے آر وائے کے جوائنٹ وینچر کے خلاف جیو سوپر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی وی نے اے آر وائے سے ڈیل کی تفصیلات عدالت میں جمع نہیں کروائیں۔
تاہم جیو سوپر کی درخواست پر پی سی بی، پی ٹی وی اور اے آر وائی نے اپنا جواب جمع کروادیا۔
عدالت نے جیو سوپر کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیو سوپر کے وکیل بہزاد حیدر نے کہا کہ پی ٹی وی نے اپنے جواب کے ساتھ بڈنگ پراسز کے حوالے سے کوئی دستاویز جمع نہیں کروائی، جبکہ انہیں عدالت نے آج جواب کے ساتھ دستاویز پیش کرنے کا کہا تھا۔