• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریشم جیسے بال ہیں اُس کے

نرم بہت ہی گال ہیں اُس کے

کان ہیں چھوٹے، مونچھیں لمبی

ناک ہے چپٹی، دُم ہے موٹی

رشتے میں ہے شیر کی خالہ

گویا آفت کی پرکالہ

بچو، اُس کا نام بتاؤ

پھر اُس کی تصویر بناؤ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2۔ گلشن کی پہچان ہے اُس سے

گل دانوں میں جان ہے اُس سے

اُس کے بنا ہر سیج ادھوری

ہر محفل کی شان ہے اُس سے

تتلی کو محبوب وہی ہے

بھونرے کو مرغوب وہی ہے

نفرت سے کیا لینا اُس کو

اُلفت سے منسوب وہی ہے

بوجھو توجانیں کے جوابات1: ۔بلّی 2۔پھول