• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرت العباد سے دبئی میں عامر خان کی ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما عامر خان اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس طویل ملاقات میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کو یکجا اور شہری سندھ کے مسائل کے لیے ساتھ چلنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ مشترکہ جدوجہد ، اتحاد کے لیے میرا تمام تر تعاون ہمیشہ رہے گا۔

صوبے کی جدوجہد اور شہری سندھ کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لیے سب کو ساتھ ملانا ہوگا ، عامر خان نے کہا کہ شہری سندھ کے مسائل کے لیے ملکر ساتھ چلنے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کی متعصب پالیسیوں کے خلاف ملکر اگے بڑھنا ہوگا ،ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہیں۔

آئیں ملکر مضبوط آواز کے ساتھ پیپلز پارٹی کی زیادتیوں کا سامنا کرتے ہیں،ملاقات میں دونوں رہنمائوں کا مستقبل میں رابطے بحال رکھنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ منقسم رہ کر کچھ حاصل نہیں کیاجاسکتا۔

تمام لوگوں کو ایک قومی اور بڑے مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا ہوگا ۔

اہم خبریں سے مزید