• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتکاروں سے خفیہ ملاقاتوں کی خبریں گمراہ کن، امیر جماعتِ اسلامی بنگلا دیش

ڈھاکہ (جنگ نیوز) امیر جماعتِ اسلامی بنگلا دیش شفیق الرحمن نے بھارتی سفارت کاروں سے مبینہ خفیہ ملاقاتوں کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو بھارتی سفارت کار بیمار ہونے کے بعد عیادت کیلئے آئے تھے، مستقبل میں کسی بھی معاملے پر ملاقات کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی، کوئی خفیہ بات نہیں ہو گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ سال علاج کے بعد وطن واپس آنے پر مختلف ممالک کے سفارت کار ان کی عیادت کے لیے آئے، جن میں دو بھارتی سفارت کار بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ تمام سفارتی ملاقاتیں عوام کے سامنے لائی جائیں گی، لیکن بھارتی سفارت کاروں نے اس وقت اسے پبلک نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاملے پر ملاقات کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی اور کوئی خفیہ گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے بنگلہ دیشی میڈیا سے درخواست کی کہ ایسی خبریں دوبارہ نہ شائع کی جائیں۔ 
اہم خبریں سے مزید