• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریٹ سیکٹر میں صرف 6 ماہ میں 17 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوئی، وزیر ریلوے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ریلویز نے مالی سال 2025-26کے دوران فریٹ سیکٹر میں صرف 6ماہ میں17ارب روپے سے زائد ریکارڈ آمدنی حاصل کی،2026ءمیں پاکستان ریلویز پہلی مرتبہ ایک کھرب روپے آمدنی حاصل کرنے والا قومی ادارہ بن جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ حنیف عباسی نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ادارے نے کئی روز کی ہڑتال کے باوجودنومبراور دسمبر میں فریٹ سیکٹر سے 3ارب روپے سےزائد ریونیو حاصل کیا،موجودہ رفتار برقرار رہی تو مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38ارب روپے سے زائد آمدنی متوقع ہے اور2026ء میں پاکستان ریلویز پہلی مرتبہ ایک کھرب روپے آمدنی حاصل کرنے والا قومی ادارہ بن جائے گا، جو ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید