• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ، 2025 میں خواتین ہدایتکاروں کی فلمیں 7 سال کی کم ترین سطح پر

کراچی (رفیق مانگٹ)2025میں خواتین ہدایتکاروں کی فلمیں سات سال کی کم ترین سطح پر، پیشرفت رک گئی۔ 2025میں 102مردوں اور صرف 9خواتین نے فلمیں بنائیں، پچھلے 17 سالوں میں خواتین ہدایتکاروں کی تعداد محض 104رہی۔ ایک تازہ مطالعے کے مطابق 2025 میں ہالی ووڈ میں خواتین ہدایتکاروں کی فلمیں سات سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلمی صنعت میں خواتین کی نمائندگی میں پیشرفت رک گئی ہے۔ انین برگ انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق، پچھلے سال صرف نو خواتین (8.1فی صد) نے فلموں کی ہدایتکاری کی، جبکہ 102 مرد (91.9فی صد) فلموں کی قیادت کر رہے تھے۔ اس کے مقابلے میں 2024 میں 15 خواتین اور 97 مرد ہدایتکار تھے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کی خواتین ہدایتکاروں کی شرح 2018 کے بعد سب سے کم ہے، جب صرف پانچ خواتین نے فلموں کی ہدایتکاری کی تھی (4.5فی صد)۔ 2019 میں بڑھ کر 12 تک پہنچ گئی تھی، لیکن حالیہ سال میں یہ ترقی پیچھے چلی گئی۔مطالعے میں یہ بھی ظاہر ہوا کہ 2007 سے اب تک، صرف 6.6 فی صد ہدایتکار خواتین تھیں، اور اس عرصے میں کل 104 خواتین ہدایتکار شامل ہوئیں، جن میں سے 95 سفید فام اور 38 اقلیتی پس منظر کی خواتین تھیں۔ یہ اعداد و شمار فلمی صنعت میں خواتین کی محدود نمائندگی اور اقلیتوں کی عدم شمولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید