• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک میں سرکاری ڈاک سروس مکمل بند، دنیا کا پہلا ملک بن گیا

کوپن ہیگن( جنگ نیوز )ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں خط و کتابت میں غیر معمولی کمی کے باعث سرکاری ڈاک سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔حکام کا موقف ہے کہ جدید ڈیجیٹل دور میں اس سروس کو پرانا اور غیر موثر سمجھا جانے لگا تھا۔ پوسٹ باکسز 200پاؤنڈ میں فروخت، چند آنیوالی نسلوں کیلئےعجائب گھروں میں محفوظ کرلیے گئے۔ چار سو ایک سال پر محیط اس تاریخی سروس کا باقاعدہ اختتام اس وقت ہوا جب تجربہ کار ڈاکیے برائن راسموسن نے ملک کا آخری خط منزل تک پہنچایا۔
اہم خبریں سے مزید