• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں ہنگامہ خیز نیو ایئر نائٹ، ایمسٹرڈیم کے تاریخی چرچ میں آگ

دی ہیگ (اے ایف پی)ہالینڈ میں ہنگامہ خیز نیو ایئر نائٹ ،ایمسٹرڈیم کے تاریخی چرچ میں آگ، 19ویں صدی کا وونڈل چرچ شدید آگ کی لپیٹ میں، مینار منہدم ،آتش بازی سے دو ہلاکتیں، درجنوں زخمی ،نیدرلینڈز میں ہنگامہ خیز نیو ایئر ایو کے دوران ایمسٹرڈیم کے تاریخی وونڈل چرچ میں شدید آگ لگ گئی جس سے 50میٹر بلند مینار گر گیا اور چھت کو بڑا نقصان پہنچا، تاہم عمارت کے مکمل انہدام کا خدشہ نہیں ہے۔ اسی رات ملک بھر میں آتش بازی کے حادثات اور پولیس پر تشدد کے واقعات پیش آئے، جن میں آتش بازی سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے خلاف غیر معمولی تشدد پر حکام نے ملک گیر الرٹ جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید