کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے لئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔ کھلاڑیوں نے این او سی مانگا تھا لیکن انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔