• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر: بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو34 رنز سے شکست دے دی۔ 276رنز کے جواب میں ناکام ٹیم9 وکٹ پر242 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے 11 چوکوں کی مدد سے 83 رنز ناٹ آؤٹ ، فرغانہ حق اور شرمین نے57، 57 رنز بنائے۔ کیتھرین برائس نے53رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ نے9 وکٹ پر242 رنز بنائے جس میں پریانز چٹرجی61 اور ریچل سلیٹر نے61،61 اور سارہ برائس نے42رنز اسکور کیے۔ ناہیدہ اختر نے40رنز دے کر چار جبکہ جنت الفردوس نے 43رنز دے کر دو وکٹیں لیں ۔ نگار سلطانہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دوسری طرف ایل سی سی اے گراؤنڈ پر آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 46 رنز سے ہرا دیا۔ آئر لینڈ یہ میچ جیتنے کے باوجود ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل نہیں۔ آئر لینڈ نے ایمی ہنٹر76، گیبی لیوس 75اور لی پال 67 کی شانداربیٹنگ کی بدولت ایونٹ کا سب سے زیادہ اسکور 305 رنز بنا لیا۔ تھائی لینڈ 259 رنز بنا سکی۔

اسپورٹس سے مزید