دبئی/کیلیفورنیا (جنگ نیوز) لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی میزبانی کیلئے پومونا، سدرن کیلیفورنیا کے فیئر گراؤنڈز کو منتخب کیا گیا ہے ۔ لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کے ٹی20 مقابلے ہوں گے، جن میں 6 ، 6ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اولمپکس کے قریب آتے ہی مکمل ٹورنامنٹ شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ آئی سی سی نے وینیوز کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جو کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید مقبول بنانے میں مدد دے گا۔